لائبریریوں کو سولر انرجی پر منتقلی کے منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوا

لائبریریوں کو سولر انرجی پر منتقلی کے منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوا

صوبے میں اس وقت 14 فنکشنل لائبریریاں ،بجلی کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ

لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب میں لائبریریوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ ایک سال گزرنے کے باوجود عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ صوبے بھر میں اس وقت 14فنکشنل لائبریریاں موجود ہیں، جبکہ لاہور کی تین بڑی لائبریریاں بھی تاحال سولر سسٹم سے محروم ہیں، جس کے باعث بجلی کے ماہانہ اخراجات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔مزید برآں قائداعظم لائبریری لاہور میں 2013 میں نصب کیا گیا سولر سسٹم بھی اب مکمل طور پر فعال نہیں رہا، جس سے متبادل توانائی کے منصوبوں کی افادیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ توانائی نے لائبریریوں کی سولرائزیشن کے حوالے سے ڈیٹا طلب کیا تھا، تاہم بعد ازاں لائبریریوں کو اس فہرست سے نکال دیا گیا، جس کے باعث منصوبہ مزید تعطل کا شکار ہو گیا۔ماہرین اور متعلقہ افراد کے مطابق اگر لائبریریوں کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا جائے تو نہ صرف بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی ممکن ہے بلکہ لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں