ساندہ :پیسوں کے تنازع پر فائرنگ ،شہری زخمی

ساندہ :پیسوں کے تنازع  پر فائرنگ ،شہری زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقے پیسوں کے تنازع پرعرفان عرف راکی نے شہری کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے محمدی روڈ پر عرفان عرف راکی نے شہری لطیف کو ٹانگوں میں پانچ سے چھ گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو ریسکیو 1122کے زریعے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے اقدام قتل کے ملزم عرفان عرف راکی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں