خاتون کو ٹکر مار کرجان لینے والے 2 موٹر سائیکل سوار گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ میں پولیس نے موٹر سائیکل حادثے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔
۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف متاثرہ شہری عبدالرحمان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حادثے میں دو خواتین کو ٹکر ماری گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی، جس کا علاج جاری ہے ۔ ملزمان ہادی اور محمد فردین کو گرفتار کر لیاگیا۔