مختلف علاقوں میں کارروائیاں،122املاک سربمہر

مختلف علاقوں میں  کارروائیاں،122املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،122املاک سربمہر۔ایل ڈی اے ٹیموں کاجی ٹی روڈ، گلشن راوی، سمن آباد، پی آئی اے سکیم، سبزہ زار میں۔۔۔

 آپریشن،ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال پرجی ٹی روڈ، گلشن راوی اور سمن آباد میں 37املاک سربمہر کر دیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرپی آئی اے سکیم میں 22املاک،گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن میں 23املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 40املاک سربمہر کر دیں۔ نجی سکول،کالج، اکیڈمی، بیکری، فارمیسی، بیوٹی سیلون، کلینک،گراسری سٹور، آٹو ورکشاپ،الیکٹرک سٹور دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں