گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات میں اضافہ
ایل این جی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث نیو کنکشنز میں بھی سست روی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایل این جی کی سپلائی نہ ہونے کے باعث گیس بحران برقرار شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات میں اضافہ ،اعلان شدہ شیڈول کے دوران بھی مختلف علاقوں میں صارفین کو لو پریشر کا سامنا، سوئی ناردرن کو 9 سو ایم ایم سی ایف ڈی شارٹ فال کا سامنا، ذرائع کے مطابق گھریلو کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے یومیہ 9 سو سے 11 سو ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی سسٹم میں شامل ہوتی ہے ، ایل این جی سپلائی متاثر ہونے سے گیس بحران بڑھ گیا،سوئی ناردرن انتظامیہ کی جانب سے گھریلو صارفین کو صبح ناشتے ،دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جارہی ہے ،ایل این جی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث نیو کنکشنز بھی سست روی کا شکار ہیں ،متعدد صارفین درخواستیں دینے کے بعد ارجنٹ واؤچر کے انتظار میں ہیں۔