حادثے میں نہم کی 2 طالبات کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا) تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں نہم جماعت کی 2 طالبات کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ چھانگامانگا میںعلی اصغر نے درخواست دی کہ رکشہ ڈرائیور رائو جاوید اسکی بیٹی ایمن فاطمہ اور دیگر طالبات کو نہم جماعت کا پرچہ دلوانے سکول لے جا رہا تھا۔ بس ڈرائیور رمضان نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے ایمن فاطمہ دم توڑ گئی۔