حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزم گرفتار

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی  ایکسچینج میں ملوث 3 ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان گرفتار، ایف آئی اے کی جانب سے حوالہ ہنڈی میں گرفتار ملزمان میں عمران، اسداللہ اور بلال احمد شامل ہیں۔

 کارروائیاں کمرشل بینکنگ سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی طرف سے کی گئیں ،ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوں میں لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزم عمران علی سے 2 کروڑ 20 لاکھ ایرانی ریال ، 4 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے ، لاکھوں ما لیتی پرائز بانڈ ، 3 کلو 1 تولہ سلور جبکہ 10 تولہ سونا برآمد ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں