سیکرٹری ہاؤسنگ کا داتا درباراور بھاٹی چوک کادورہ

سیکرٹری ہاؤسنگ کا داتا  درباراور بھاٹی چوک کادورہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کی پائلنگ کا کام آئندہ تین سے چار روز میں مکمل کر لیا جائیگا۔، جبکہ انڈر پاس کی کھدائی اور ریٹننگ والز کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں