ریلوے سٹیشن پر قلی مزدور ڈے پر بھی معمول کے مطابق کام کرتے رہے
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور ریلوے سٹیشن پر کام کرنے والے قلی مزدور ڈے پر بھی معمول کے مطابق محنت مزدوری میں مصروف ہیں۔
، یوم مزدور کی مناسبت سے جہاں ایک طرف مزدوروں کے حقوق کیلئے تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، وہیں لاہور ریلوے سٹیشن پر قلیوں کی بڑی تعداد روزگار کی خاطر چھٹی سے محروم دکھائی دیتی ہے ۔یہ قلی دن بھر بھاری سامان اٹھا کر مسافروں کی سہولت کا باعث بنتے ہیں، مگر اپنے لیے آرام کا وقت نکالنا ان کے لیے ممکن نہیں۔قلیوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم چھٹی کریں گے تو ہمارے گھروں کے چولہے کیسے جلیں گے ؟