ہمدرد چوک میں آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا مظاہرہ
لاہور(خبر نگار)محنت کشوں کے عالمی دن یکم مئی کے موقع پر آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن پنجاب (گلزار چودھری گروپ) کے زیر اہتمام یکم مئی بروز جمعہ مظاہرہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا، ہمدرد چوک میں منعقد کیا گیا۔
مظاہرے میں آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن پنجاب سے ملحقہ یونینز، آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنماؤں اور صنعتی مزدور اتحاد پاکستان کی مرکزی قیادت کے علاوہ مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے قیامت خیز مہنگائی، مزدور دشمن لیبر قوانین، بے روزگاری، ہراسگی، استحصالی نظام اور جنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔