خطے میں پائیدار امن ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت :پیپلز پارٹی
لاہور ( این این آئی) پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مشترکہ کاوشوں کے باعث پاکستان آج عالمی سطح پر ایک باوقار اور مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے۔
خطے میں پائیدار امن ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ،جنگیں تباہی لاتی ہیں،فریقین کو کشیدگی ختم کرنے کے لئے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔