کسی کی جگہ امتحان دینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا

کسی کی جگہ امتحان دینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا

رول نمبر 249589 حسین کی جگہ زین علی امتحان دے رہا تھا،کنٹرولر

لاہور (خبر نگار) گورنمنٹ وارث شاہ ڈگری کالج جنڈیالہ شیر خان سینٹر میں کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ نویں کے امتحانات میں رول نمبر 249589 حسین کی جگہ ایک جعلی امیدوار زین علی امتحان دے رہا تھا۔ بورڈ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی امیدوار کو گرفتار کرا کر اس کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔ایک اور کارروائی کے دوران گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول موڑ گھنڈا سینٹر میں رول نمبر 525576 محمد عبداللہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ مذکورہ امیدوار کے خلاف ضابطے کے مطابق یو ایم سی درج کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے کہا کہ \"ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، وزیر تعلیم رانا سکندر اور چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈ مزمل محمود کی ہدایات کی روشنی میں نقل کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔ امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی میرٹ کی پامالی یا نقل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں