محکمہ جیل خانہ جات میں زیر التوا تبادلوں بارے سخت مراسلہ
لاہور (کرائم رپورٹر )محکمہ جیل خانہ جات میں زیر التوا تبادلوں کے حوالے سے پنجاب کے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو سخت مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کیا۔ جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق تبادلہ شدہ افسران و اہلکاران کو فوری ڈیوٹی سے ریلیو کیا جائے ۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت کارروائی ہو گی۔ہوم سیکرٹری پنجاب نے عدم تعمیل کا نوٹس لیا ہے ۔تمام زیرِ تبادلہ افسران کو بلا تاخیر فارغ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔عدم تعمیل پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ ذمہ دار ہوں گے ۔تمام جیلوں سے 6 مئی تک عملدرآمد رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔