رواں سال پولیس ملازمین اہلخانہ کیلئے 87کروڑ جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے رواں سال کے دوران اپنے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے پیمانے پر مالی اقدامات جاری رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 87کروڑ 42لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے ۔
پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی میدان میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 26کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ اسی طرح پولیس ملازمین کی بیٹیوں کی شادی کیلئے ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 24کروڑ روپے سے زائد فراہم کیے گئے ۔