میٹرو بس میں جیب تراشی کرنے والا ملزم گرفتار

 میٹرو بس میں جیب تراشی  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس نے میٹرو بس میں جیبوں کا صفایا کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق اچھرہ پولیس نے میٹرو ، سپیڈو بس اور مختلف بازاروں میں جیب تراشی کرنے والے ملزم اشفاق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 60ہزار روپے نقدی برآمد کر کے متاثرہ شخص اکرام کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل اچھرہ بازار اور مسلم ٹاؤن میٹرو سٹیشن پر وارداتیں کی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں