مین ہولز کی صفائی میں عملے کیلئے حفاظتی کٹ پہننا لازمی قرار

مین ہولز کی صفائی میں عملے کیلئے حفاظتی کٹ پہننا لازمی قرار

تمام سکشن آپریشنز کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی او یا سپروائزر خود کرے گا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب بھر میں سیوریج آپریشنز کو محفوظ بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں واسا کے فیلڈ اسٹاف کے لیے سخت حفاظتی ایس او پیز نافذ کر دیے گئے ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واضح کر دیا ہے کہ اب کسی بھی صورت حفاظتی اقدامات کے بغیر آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی۔مین ہولز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کے دوران عملے کے لیے حفاظتی کٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ، جس میں سیفٹی سوٹ، ہیلمٹ، فیس ماسک اور دیگر ضروری آلات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مین ہول میں اترنے سے قبل زہریلی گیسوں کی موجودگی جانچنے کے لیے گیس ڈٹیکٹرز کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔ آپریشن سائٹس پر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 50 میٹر دور وارننگ سائن بورڈز نصب کیے جائیں گے ، جبکہ سیفٹی کونز اور ٹیپ کے ذریعے علاقے کو محفوظ بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ سکر مشینوں کی مینوئل ہینڈلنگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ تمام سکشن آپریشنز کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی او یا سپروائزر خود کرے گا، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو1122 کو اطلاع دینا لازمی ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں