ریلوے سکولز کی پرائیوٹائزیشن،فیسوں میں اضافہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ریلوے سکولز کی پرائیوٹائزیشن، نئی انتظامیہ نے ریلوے سکولز کے بچوں سے لی جانے والی فیسز میں اضافہ کردیا۔
پانچویں کلاس تک کے بچوں کی فیس 1000 روپے مقرر کردی گئی ،چھٹی سے دسویں کلاس تک کے طلبہ کی فیس 1500روپے مقرر کردی گئی، اس سے قبل کلاس اول سے دسویں کلاس تک 900 روپے فیس لی جاتی تھی، ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی اجازت سے ریلوے سکولز انتظامیہ نے بچوں کی فیسوں میں اضافہ کیا ،ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے سکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں، ریلوے سکولوں میں سہولیات میں اضافہ کرکے فیسوں میں کم سے کم اضافہ کیا گیا۔