تعلیمی اداروں میں غیر اعلانیہ چھٹیوں سے نصابی سرگرمیاں متاثر
نجی سکولوں نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپ کے انعقاد کی اجازت مانگ لی
لاہور(خبر نگار )تعلیمی اداروں میں غیر اعلانیہ چھٹیوں کے باعث نصابی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں، جس پر نجی سکولوں نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپ کے انعقاد کی اجازت مانگ لی ہے ۔سکول مالکان کے مطابق حالیہ غیر اعلانیہ تعطیلات کی وجہ سے تدریسی دورانیہ کم ہو گیا ہے ، جس کے باعث طلبہ کو لرننگ لاس کا سامنا ہے ۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکولوں میں ارلی مارننگ سمر کیمپ لگانے کی اجازت دی جائے ۔نجی سکولوں کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ صبح 7 بجے سے 10 بجے تک سمر کیمپ منعقد کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ شدید گرمی سے بھی بچاؤ ممکن ہو اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔سکول مالکان کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کے ذریعے طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن ہے اور اس سے لرننگ لاس میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے ۔