شہری سے 50لاکھ بھتہ طلب کرنے پر مقدمہ درج

شہری سے 50لاکھ بھتہ طلب کرنے پر مقدمہ درج

متاثرہ شہری جاوید کو واٹس ایپ نمبر سے کال موصول ہوئی،وقاص نام بتایا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر )گارڈن ٹاؤن کے احمد بلاک میں شہری سے مبینہ 50لاکھ  بھتہ طلب کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شہری جاوید کو واٹس ایپ نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں کال کرنیوالے نے اپنا تعارف وقاص گوندل کے نام سے کرایا اور خود کو سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کا رہائشی بتایا۔ ملزم نے دعویٰ کیا کہ شہری کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں اور اسے اور اس کے خاندان کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں