20سے زائد افراد کا حملہ ، باپ،2 بیٹے زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر )شفیق آباد میں باپ اور بیٹوں پر جان لیوا حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق 20 سے زائد افراد نے چھریوں، اینٹوں اور ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کیا۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت گلفام، سجاد اور احد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔