ائیرپورٹس کے اطراف خصوصی صفائی آپریشن

 ائیرپورٹس کے اطراف  خصوصی صفائی آپریشن

لاہور (سٹاف رپورٹر سے)عیدالاضحی کے قریب آتے ہی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ائیرپورٹس کے اطراف صفائی اور برڈ ہیزرڈ کلیئرنس مہم تیز کر دی۔

 مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ائیرپورٹس کے گردونواح میں خصوصی صفائی آپریشنز جاری ہیں تاکہ پرندوں کی موجودگی سے فضائی آپریشنز کو لاحق خطرات کم کیے جا سکیں۔پی اے اے کے مطابق عید قرباں اور مون سون سیزن کے دوران آلائشوں اور کچرے کے باعث پرندوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے جس کے پیش نظر برڈ ہیزرڈ کنٹرول سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں