ایوان قائداعظم میں معرکہ حق بارے خصوصی تقریب
لاہور (سٹاف رپورٹر)معرکۂ حق پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک شاندار باب ہے ۔
ان خیالات کاا ظہار مقررین نے ایوان قائداعظم لاہور میں یوم معرکہ حق کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کیا۔وائس چیئرمین ادارۂ نظریۂ پاکستان عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے یہاں نوجوان نسل تیار کی جا رہی ہے ۔ سینئر صحافی و دانشور سلمان غنی نے کہا کہ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ ہم دفاعی طور پر خود انحصاری کی منزل پر پہنچ چکے ہیں، پروفیسر حلیمہ سعدیہ ، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان و دیگر نے خطاب کیا۔