غیر تربیت یافتہ قصابوں پر مبینہ غیر قانونی پابندیوں کے خلاف درخواست
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں عیدالاضحیٰ کے دوران مویشی منڈیوں میں من مانی قیمتوں، غیر تربیت یافتہ قصابوں اور سری پائے پر مبینہ غیر قانونی پابندیوں کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست شہری منیب طارق نے ایڈووکیٹ محمد جہانزیب کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل پنجاب بھر کی عارضی مویشی منڈیوں میں سرکاری نرخ نامے موجود نہیں ہوتے جس کے باعث بیوپاری من مانے دام وصول کرتے ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے دوران ہزاروں غیر تربیت یافتہ افراد قصائی کے طور پر کام کرتے ہیں ۔