یوٹیوبر کو عدالت پیشی پر پروٹوکول دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

یوٹیوبر کو عدالت پیشی پر پروٹوکول دینے  کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت پیشی پر پولیس پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پلوشہ عبداحد کی درخواست پر 11 مئی کو سماعت کریں گے ۔

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے ۔دائر درخواست میں ائی جی پنجاب ،ڈی آئی جی سکیورٹی اور رجب بٹ کو فریق بنایا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں