خاتون سے فحش حرکات کرنے والا ملزم پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں راہگیر خاتون سے فحش حرکات اور چھیڑ چھاڑ کرنے کا واقعہ، پولیس نے ملزم کوضلع گوجرانوالہ سے ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون گھر سے ڈیوٹی جارہی تھی ،ملزم نے پیچھے سے آکر فحش حرکت کی، پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو حرکت کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گوجرانوالہ سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔