موٹروے زیادتی کیس، ملزموں کی سزا کیخلا ف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

موٹروے زیادتی کیس، ملزموں کی سزا  کیخلا ف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں موٹر وے زیادتی کیس میں سزا کے مجرم عابد ملہی اور شفقت علی بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ گیارہ مئی کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔عدالت نے وکلا کو اپیلوں میں دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے ، مجرموں نے سزائے موت کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں ،اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی ،عدالت نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ٹرائل کے دوران مکمل سنا نہیں گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں