آلائشیں نالوں میں پھینکنے والوں کی خلا ف کارروائی کااعلان

 آلائشیں نالوں میں پھینکنے والوں کی خلا ف کارروائی کااعلان

عید قرباں پر ہرتحصیل کیلئے الگ سے جامع پلان تیار کیا جائے :سیکرٹری بلدیات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )جانوروں کی آلائشیں اور باقیات سڑکوں، ندی نالوں میں پھینکنے والوں کے خلاف 50 ہزار تک جرمانہ اور قانونی کارروائی کا اعلان کیا گیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کے ہمراہ عید قربان کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس کیا ،تمام ڈسٹرکٹ ستھرا پنجاب ایجنسیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ،عید قربان پر صفائی انتظامات کے حوالے سے ایم ڈیز کوہدایات جاری ،سیکریٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ عید قربان پر ہر ہرتحصیل کے لیے الگ سے جامع پلان تیار کیا جائے ، منیجنگ ڈائریکٹرز اپنے اپنے ضلع کی ضروریات کے مطابق عملہ اور اضافی مشینری تعینات کریں گے ،عید سے قبل تمام ویسٹ کلیکشن پوائنٹس، ڈمپرز اور مشینری کی فٹنس چیک کی جائے ،مساجد، عیدگاہوں اور مویشی منڈیوں کے اطراف خصوصی صفائی پلان تشکیل دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں