خاتون سے پرس چھیننے کاملزم گرفتار

خاتون سے پرس چھیننے کاملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )اقبال ٹاؤن پولیس نے 36 گھنٹوں میں خاتون سے پرس چھینے کی واردات ٹریس کر کے مرکزی ملزم گرفتارکر لیا۔۔۔

 ترجمان کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے میں دو موٹرسائیکل سوار خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے ، 15 کال موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت ملزم کو 36 گھنٹوں کے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ ولد انور کے نام سے ہوئی، سبزہ زار کا رہائشی ہے ۔ولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں چھینا گیا پرس ، موبائل فون اور نقدی رقم ملزم کے قبضے سے برآمد کر لی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں