ہوٹل پر پانی پینے آئی خاتون سے نازیباحرکات کرنیوالااوباش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )شاد باغ پولیس نے ہوٹل پر پانی پینے کے لیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا۔۔۔
ترجمان کے مطابق شادباغ کے علاقے میں اوباش ملزم نے بچی کو پانی پلانے کے لیے ائی خاتون کے ساتھ زبردستی فحش حرکات کی اور فرار ہو گیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم الیاس کو گرفتا رکرلیا۔