جی سی یو :اکیڈمک کونسل 3 برس سے غیر فعال ہونیکا انکشاف

جی سی یو :اکیڈمک کونسل 3 برس سے غیر فعال ہونیکا انکشاف

کئی اہم تعلیمی معاملات متاثر ، کونسل کے انتخابات جلد منعقد کیے جائیں گے :ترجمان

لاہور(خبرنگار ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل گزشتہ تین برس سے غیر فعال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے جبکہ کونسل کی چھ منتخب نشستوں پر تاحال انتخابات نہ ہو سکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے باعث جامعہ کے اہم تعلیمی اور پالیسی معاملات بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اکیڈمک کونسل میں دو ایسوسی ایٹ پروفیسرز، دو اسسٹنٹ پروفیسرز اور دو لیکچررز کی نشستیں خالی ہیں۔2023 میں منتخب ممبران کی مدت مکمل ہونے کے باوجود نئے انتخابات نہ کرائے جا سکے ۔دوسری جانب ترجمان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اکیڈمک کونسل کے انتخابات جلد منعقد کیے جائیں گے اور اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں