بارشی پانی، درجنوں مقامات پر ٹریفک جام

بارشی پانی، درجنوں مقامات پر ٹریفک جام

مال روڈ،جیل روڈ،ڈیوس روڈ،لکشمی چوک،فیروز پور روڈ،ایوان تجارت روڈ سمیت درجنوں پوائنٹس پر نکاسی آب بروقت نہ ہونے سے ٹریفک روانی بری طرح متاثر درجنوں گاڑیاں و موٹرسائیکلیں بھی بند ،سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی کا پری مون سون بارشوں کے پیش نظر بروقت بارشی پانی کی نکاسی کے لئے ایم ڈی واسا کو مراسلہ

لاہور (کرائم رپورٹر )بارشی پانی ٹریفک کی روانی میں روکاٹ بننے لگے ۔مال روڈ،جیل روڈ،ڈیوس روڈ،لکشمی چوک،فیروز پور روڈ،ایوان تجارت روڈ سمیت درجنوں پوائنٹس پر نکاسی آب بروقت نہ ہونے سے ٹریفک روانی بری طرح متاثر ہونے گی۔بروقت نکاسی آب نہ ہونے سے ٹریفک جام ہونے لگی ۔درجنوں گاڑیاں و موٹرسائیکلیں بھی بند ہوگئیں۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے پری مون سون بارشوں کے پیش نظر بروقت بارشی پانی کی نکاسی کے لئے ایم ڈی واسا کو مراسلہ بھجوا دیا۔جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق بارشی پانی سے متاثرہ علاقوں کا فوری طور پر ایک جامع سروے کیا جائے ۔ بارش کے دوران جانی پہچانی سیلابی جگہوں پر ریسپانس ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور تعینات کی جائیں۔

پانی کی تیزی سے نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے نازک مقامات پر عارضی نکاسی کے کیمپ/ رسپانس یونٹس قائم کیے جائیں۔شناخت شدہ چوک پوائنٹس پر سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو مون سون کے آغاز سے پہلے صاف، گندگی سے پاک اور مکمل طور پر بحال کیا جائے ۔بارش کے واقعات کے دوران ریئل ٹائم ریسپانس کے لیے واسا، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ٹریفک پولیس کے درمیان انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کو مضبوط کیا جائے ۔بڑی شاہراہوں پر بھیڑ سے بچنے کے لیے ہنگامی ٹریفک ڈائیورژن کے منصوبوں کو اپ ڈیٹ اور پہلے سے آگاہ کیا جائے ۔2روز قبل ہونے والی بارش میں اضافی نفری تعینات کرنے کے باوجودٹریفک روانی برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے بروقت اقدام ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں