رقم کا تقاضا کرنے پر نوجوان کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا
قصور(نمائندہ دنیا) رقم کا تقاضا کرنے پر گولیاں مارکر نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔ ملزم عمران عرف جگا ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔۔۔
تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقہ کوٹ سلامت پورہ کے رہائشی شوکت علی اور اسکے بیٹے طیب نے ملزم عمران عرف جگا سے اپنے مروجہ پیسے لینے تھے ‘شوکت علی اپنے بیٹے طیب کے ہمراہ ملزم کے پاس دوبارہ اپنی رقم کا مطالبہ کرنے گئے ، تو ملزم عمران عرف جگا نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر شوکت علی کا بیٹا طیب گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔