نابینا افراد کو بھرتی نہ کرنے پررپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے نابینا افراد کو محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سرکاری وکیل سے 25 جون کو رپورٹ طلب کرلی۔۔۔
نابیناشہری جواد نے درخواست میں موقف اپنایا کہ محکمہ ایجوکیشن میں بھرتیوں کیلئے انٹرویو ہوئے ،محکمہ نے انٹرویو کے بعد بھرتی نہیں کیا اور اسامیوں کو ختم کردیا۔