درگاہ بی بی پاک دامن پر مالی بدعنوانی پر سزائیں
لاہور(سیاسی نمائندہ) درگاہ حضرت بی بی پاک دامن پر ماضی میں تعینات رہنے والے اہلکاروں کو سخت سزائیں سنا دی گئیں۔
زاہد اقبال (سابق منیجر) کو 5 سالہ ملازمت کی ضبطگی کی بڑی سزا) سنائی گئی ہے ، جبکہ خزانے کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے 53,86,764 روپے کی آفیشل ریکوری کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ مزید برآں امتیاز حسین (سابق سینئر کلرک/اکاؤنٹنٹ) کو3 سال کے لیے سالانہ ترقیاں روکنے کی چھوٹی سزا دی گئی ہے ۔