اپنی چھت اپنا گھر ،ڈیڑھ لاکھ مستحقین کو قرضوں کی فراہمی

اپنی چھت اپنا گھر ،ڈیڑھ لاکھ مستحقین کو قرضوں کی فراہمی

ایک لاکھ مکانات مکمل ، 32ہزار گھر مختلف مراحل میں زیرتعمیر :رپورٹ

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت کے فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کی تازہ ترین کارکردگی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس کے مطابق منصوبے کے تحت اب تک ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سات سو پچھتر قرضے منظور کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ چھپن ہزار نو سو تراسی مستحقین کو قرضوں کی فراہمی مکمل کر دی گئی ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق منصوبے کے تحت اب تک دو سو آٹھ ارب نوے کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے ، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ ایک ہزار چھ سو تینتیس مکانات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بتیس ہزار چار سو بارہ گھر مختلف مراحل میں زیر تعمیر ہیں۔پنجاب حکومت نے مجموعی طور پر پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو مکمل ہونے والے مکانات کی تعداد مجموعی ہدف کے تقریباً پانچویں حصے کے برابر بنتی ہے جبکہ باقی اہداف کے حصول کے لیے تعمیراتی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں