13 کروڑ پاکستانی خواتین کومعاشی فیصلہ سازی سے باہر نہیں رکھا جا سکتا:عاطف اکرام،قرۃ العین

13 کروڑ پاکستانی خواتین کومعاشی  فیصلہ سازی سے باہر نہیں رکھا جا  سکتا:عاطف اکرام،قرۃ العین

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ اور نائب صدرقرۃ العین نے پاکستان ویمن اکنامک چارٹر 2035 کے اجراء کے موقع پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تقریباً 13 کروڑ خواتین ملک کی 52 فیصد آبادی اور انسانی سرمایہ ہیں۔

 پاکستان کی 13 کروڑ خواتین کو قومی معاشی فیصلہ سازی سے باہر نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی خواتین کوئی اقلیتی طبقہ نہیں بلکہ پاکستان کی سب سے بڑی معاشی طاقت اور انسانی سرمایہ ہیں۔ اس کے باوجود قومی بجٹ کی تیاری کے دوران خواتین کاروباری قیادت،اور کاروباری خواتین کی نمائندہ تنظیموں سے مؤثر مشاورت نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں