ہمدرد چوک میں معروف بیکری کا پروڈکشن یونٹ بند،جرمانہ عائد

ہمدرد چوک میں معروف بیکری کا  پروڈکشن یونٹ بند،جرمانہ عائد

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور نے ہمدرد چوک میں واقع معروف بیکری کا پروڈکشن یونٹ بند کر کے جرمانہ عائد کر دیا، 4ہزار 500کلو کھویا، 840کلو کریم، 50لٹر ایکسپائر کیمیکل اور 1من خام مال تلف کر دیا گیا۔

 یونٹ سے فنگس زدہ کھویا برآمد کر کے تلف کر دیا گیا،ایکسپائر دیسی گھی ڈرم پر درج تاریخ تنسیخ تبدیل کی گئی تھی۔،بیکری اشیا تیار کرنے میں ناقص خام مال استعمال کیا جارہا تھا، پروڈکشن سیکشن کے ٹوٹے فرش پر گندا پانی موجود، بدبودار ماحول تھا، چیز کولڈ سٹور میں کاکروچز کی بھرمار، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ انڈسٹری ہو یا ڈھابہ، فوڈ لائسنس، فوڈ ہینڈلرز کا میڈیکل، ٹریننگ اور قوانین پر عملدرآمد انتہائی لازم ہے ، قوانین کی خلاف ورزی پر انڈسٹریز کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ، فوڈ آڈٹ میں فوڈ ہائجین، کوالٹی، لازم ریکارڈ اور فوڈ ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنایا جا رہا ہے۔ ، پنجاب فوڈاتھارٹی ہر چھوٹے بڑے فوڈ بزنس پر بلا امتیاز یکساں قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں