سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیموں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

 سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیموں  کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے اگلے مالی سال میں طلبہ کے لیے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیموں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

سکالرشپس، لیپ ٹاپس اور کالجز کے بجٹ میں اضافے کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت سکالرشپس کی تعداد 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ پروگرام کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، جس کے بعد سکالرشپس کی تعداد بڑھانے پر غور کیا گیا۔مزید برآں لیپ ٹاپ سکیم کے تحت بھی بڑا اضافہ متوقع ہے ۔ رواں سال 40 ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے جبکہ اگلے مالی سال میں 71 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیموں پر مجموعی طور پر 75 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ، جبکہ کالجز کے بجٹ میں بھی نمایاں اضافے کی تجویز زیر غور ہے ۔تعلیمی شعبے کے لیے ترقیاتی اخراجات بڑھانے کی تیاریوں کے تحت کالجز کا بجٹ 24 ارب روپے سے بڑھا کر 47 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں