گیس کے نئے کنکشن پر غیر اعلانیہ پابندی برقرار
نئی ایل این جی کارگو آنے کے باوجود کنکشنز لگانے کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) سوئی ناردرن گیس کے نئے کنکشن پر تاحال غیر اعلانیہ پابندی برقرار،عید سے قبل نئی ایل این جی کارگو آنے کے باوجود کنکشنز لگانے کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا،نئی گیس سپلائی کو صرف موجود صارفین اور پاور پلانٹس کو گیس فراہمی تک محدود رکھا جارہا ہے ، 85 ہزار8 سو سے زائد صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے باوجود کنکشنز نہیں لگائے گئے 1 لاکھ سے زائد صارفین نے 25 ہزار کا ارجنٹ واؤچر جمع کرایا ان کے ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں ہوئے ،نیو گیس کنکشنز روکنے پر صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل این جی کو سسٹم گیس میں شامل نہیں کیا گیا، گھریلو صارفین کے لیے تاحال صرف چند گھنٹے گیس دستیاب ہورہی ہے ، گھریلو صارفین کو تین اوقات میں کھانا بنانے کے لیے تقریباً دو دو گھنٹے تک گیس دی جارہی ہے ، سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے پر گھریلو نیو گیس کنکشنز عارضی طور پر روکے گئے ہیں ۔