میوہسپتال :بلڈ بینک میں مریضوں کے لواحقین سے بدتمیزی پر لیب اٹینڈنٹ معطل

میوہسپتال :بلڈ بینک میں  مریضوں کے لواحقین سے  بدتمیزی پر لیب اٹینڈنٹ معطل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )میو ہسپتال کے بلڈ بینک میں مریضوں کے لواحقین سے بدتمیزی اور نامناسب رویے کے معاملے پر محکمہ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پنجاب نے سخت کارروائی کرتے ہوئے لیبارٹری اٹینڈنٹ حافظ شیر محمد خان کو معطل کر دیا ہے ۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پنجاب کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ملازم کو پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ 2006 کے تحت فوری طور پر معطل کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اسے موجودہ تعیناتی سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پنجاب میں رپورٹ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں