قیام پاکستان سے اب تک عوام قربانیاں دے رہے ہیں:چودھری سرور

قیام پاکستان سے اب تک عوام قربانیاں  دے رہے ہیں:چودھری سرور

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کے سابق گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے برہم عوام کومرہم کی ضرورت ہے ۔

معاشرے کے محروم طبقات مسلسل کئی دہائیوں سے مہنگائی سے نجات کی دہائیاں دے رہے ہیں، لیکن ہربجٹ میں ان بیچاروں پرمزید ٹیکسزکاملبہ گرادیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیوائن گارڈن لاہور میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔سرور چودھری نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک عوام قربانیاں دے رہے ہیں،اب اشرافیہ کی باری ہے وہ بھی اپنی مراعات سے د ستبردار ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں