30 روز:اوورچارجنگ پر سوا ارب کے جرمانے

30 روز:اوورچارجنگ  پر سوا ارب کے جرمانے

لاہور (آن لائن)صوبہ بھر میں اشیائے ضروریات کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ترجمان کے مطابق 3 مئی 2026 سے یکم جون 2026 تک صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 19 لاکھ 20 ہزار 206 انسپکشنز کی گئیں۔ اس دوران 11 ہزار 808 دکانوں اور مراکز پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ اوورچارجنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 66 لاکھ 95 ہزار 508 روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں