2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر بوگی روڈ گڑھی شاہو سے ریکی کر کے گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی۔

وارداتوں میں ملوث اعظم اور شہباز کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 غیر قانونی پستول ، موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر مجموعی طور پر 50 سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں