ہائیکورٹ :کمسن بچے سے زیادتی ، مجرم کی عمرقید کی سزابرقرار
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچے سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کی عمر قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ مجرم نے کمسن بچے سے زیادتی کی جو پراسیکیوشن ثابت کرنے میں کامیاب رہی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس امجد رفیق نے مجرم امتیاز کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ٹرائل کورٹ نے مجرم امتیاز کو عمر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا درست سنائی۔مجرم امتیاز حسین کے خلاف تھانہ بہاولپور پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا ۔