قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک اہم سڑک نامکمل

قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک اہم سڑک نامکمل

منصوبے کی نئی ڈیڈ لائن 30 جون مقرر ، تاخیر پر کارروائی کا اعلان بھی کردیاگیا

لاہور (شیخ زین العابدین)قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک 13 کلومیٹر طویل اہم روڈ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل نہ ہو سکا ہے ۔اربوں روپے لاگت کا یہ منصوبہ تاحال زیرِ تکمیل ہے جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے ۔سرکاری دستاویزات میں پیش رفت مختلف سطحوں پر ظاہر کی جا رہی ہے ، جس نے سوالات کو جنم دیا ہے ۔ادھر حکام نے منصوبے کی نئی ڈیڈ لائن 30 جون مقرر کر دی ہے جبکہ تاخیر پر کارروائی کا اعلان بھی سامنے آیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور کے اہم داخلی اور سیاحتی روٹ، قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک 13 کلومیٹر طویل سڑک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہ ہو سکا۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات کا یہ اہم منصوبہ، جو لاہور کے سفری نظام اور سیاحتی سہولت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے ، اب بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ۔منصوبے کی ابتدائی تکمیل کی تاریخ 30 دسمبر 2025 مقرر کی گئی تھی، تاہم یہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل طور پر فعال نہ ہو سکا۔ وزیر مواصلات و تعمیرات نے تاخیر پر ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں