راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل چھینے والا ملزم دھرلیاگیا
لاہور( کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل چھینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق چوہنگ پولیس نے راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم اسد کو ضلع قصور سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون کا پرس چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ملزم نے کچھ روز قبل نجی سوسائٹی میں خاتون سے پرس چھینا تھا دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم ابتک درجن سے زائد خواتین سے پرس اور موبائل چھینے کی وارداتیں کر چکا ہے ۔