مئی :نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، پونے 10کروڑ کی ریکوری

مئی :نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، پونے 10کروڑ کی ریکوری

ایک ماہ یا زائد عرصے سے منقطع 1,722 کنکشنز سے پونے 4 کروڑ وصول

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں،مئی 2026 میں 9 کروڑ 75 لاکھ 90 ہزار روپے کی ریکوری گزشتہ ماہ 4,900 نادہندہ کنکشنز سے واجبات کی وصولی، ریکوری مہم میں تیزی پرائیویٹ رننگ، ڈیفرڈ اور اقساط والے 3,178 کنکشنز سے 6 کروڑ 15 لاکھ 90 ہزار روپے وصول، ایک ماہ یا زائد عرصے سے منقطع 1,722 کنکشنز سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ریکوری قصور سرکل ریکوری میں سرفہرست، 2,507 کنکشنز سے 5 کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار روپے وصول اوکاڑہ سرکل کی 709 کنکشنز سے 85 لاکھ 20 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، سنٹرل اور شیخوپورہ سرکلز نے بالترتیب 73 لاکھ 30 ہزار اور 73 لاکھ 10 ہزار روپے وصول کیے ، ننکانہ سرکل سے 51 لاکھ 60 ہزار جبکہ سدرن سرکل سے 55 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ،ناردرن سرکل نے 40 لاکھ 90 ہزار اور ایسٹرن سرکل نے 25 لاکھ روپے کے واجبات وصول کیے ۔ سی ای او لیسکو کا کہنا ہے کہ واجبات کی بروقت وصولی اور ریکوری اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ فارمیشنز متحرک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں