اساتذہ کا مشترکہ ’’تعلیم بچاؤ تحریک‘‘ شروع کرنیکا اعلان

اساتذہ کا مشترکہ ’’تعلیم بچاؤ تحریک‘‘ شروع کرنیکا اعلان

آؤٹ سورسنگ سے تعلیمی نظام ،اساتذہ اور طلبہ متاثر ہوں گے :اساتذہ قائدین

لاہور(خبر نگار)سکول اور کالج اساتذہ نے مشترکہ طور پر \"تعلیم بچاؤ تحریک\" شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مہم تیز کرنے کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ تنظیموں کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ کے فیصلوں سے نہ صرف تعلیمی نظام بلکہ اساتذہ اور طلبہ بھی متاثر ہوں گے ۔ تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سرکاری شعبے میں تعلیم کو مضبوط بنانے کے بجائے اداروں کی آؤٹ سورسنگ تشویش کا باعث بن رہی ہے ۔رہنماؤں کے مطابق حکومت کی جانب سے 156 سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے ، جس پر اساتذہ تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر پالیسی پر نظرثانی نہ کی گئی تو احتجاجی دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکتا ہے ۔ فائزہ رعنا کا کہنا ہے کہ ہم سرکاری تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے اساتذہ، طلبہ اور والدین کے ساتھ مل کر آواز اٹھائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو سڑکوں پر بھی آئیں گے ۔تعلیم بچاؤ تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ مختلف اضلاع میں مشاورتی اجلاس، آگاہی مہم اور احتجاجی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں