پنجاب اسمبلی کا آئندہ اجلاس پیپر لیس ماحول میں منعقد ہوگا : سپیکر
لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے اسمبلی ہال میں نصب جدید ٹیبلیٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو پارلیمانی نظام میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
یورپی یونین کے آئی پی فائیو (IP-5) پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو 380 جدید ٹیبلیٹس فراہم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے آئندہ اسمبلی اجلاس مکمل طور پر پیپر لیس ماحول میں منعقد کیا جائے گا۔سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو قانون سازی، ایجنڈا، بلز، قراردادوں اور دیگر تمام پارلیمانی دستاویزات ڈیجیٹل انداز میں فراہم کی جائیں گی۔پنجاب اسمبلی کاآئندہ اجلاس پیپر لیس ماحول میں منعقد ہوگا۔