سیکرٹری اوقاف نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے نئے ممبران کاتقررخوش آئند قراردیدیا

سیکرٹری اوقاف نے اتحاد بین  المسلمین کمیٹی کے نئے ممبران  کاتقررخوش آئند قراردیدیا

لاہور (سیاسی نمائندہ)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے مزید 8 جید علمائے کرام و مشائخ عظام کی نئی نامزدگی کو خوش آئند قراردیا۔

نئے اراکین میں بریلوی مکتبِ فکر سے علامہ اشفاق علی چشتی، محمد عمیر، اور مولانا مختار احمد ندیم، دیوبند مکتبِ فکر سے سید محمد نیم الحسن تھانوی، علامہ محمد زبیر عابد، اور ثناء اللہ بخاری،اہلِ حدیث مکتبِ فکر سے حافظ ندیم شمس اور اہلِ تشیع مکتبِ فکر سے محمد توقیر عباس شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں